28 نومبر، 2023، 12:52 PM

حماس کا خوف، دو ہزار صہیونی فوجی ڈیوٹی سے فرار، صہیونی سیکورٹی حکام پریشان

حماس کا خوف، دو ہزار صہیونی فوجی ڈیوٹی سے فرار، صہیونی سیکورٹی حکام پریشان

صہیونی میڈیا کے مطابق طوفان الاقصی کے نتیجے میں اسرائیلی فوج کو اپنی تشکیل کے بعد سے اب تک کا شدید ترین بحران درپیش ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق صہیونی روزنامے یدیعوت احارونوت نے انکشاف کیا ہے کہ طوفان الاقصی کے بعد حماس کے خوف سے صہیونی فوج کے 200 سے زائد اہلکار ڈیوٹی سے فرار ہوگئے ہیں۔

اخبار کے مطابق دفاعی مبصرین نے ان واقعات کو صہیونی فوج کی تشکیل کے بعد سے اب تک کا شدید ترین بحران قرار دیا ہے۔ اس خبر کو میڈیا سے اب تک مخفی رکھنے کی وجہ یہ ہے کہ مزید فوجیوں کو ترغیب نہ ملے۔

اخبار نے مزید لکھا ہے کہ فرار ہونے والے فوجیوں میں اسرائیلی آرمی کے حاضر سروس اہلکاروں کی بڑی تعداد ہے جن کو ایک دن کی غیر حاضری پر تین دن تک حبس کی سزا دی جاتی ہے۔

یاد رہے کہ صہیونی فوج نے 7 اکتوبر کو غزہ پر حملے کے بعد اپنی فوج کے ساڑھے تین لاکھ سے زائد اہلکاروں کو ڈیوٹی پر بلایا ہے جو کہ اسرائیل کی مجموعی فوج کا تین چوتھائی حصہ بنتا ہے۔

News ID 1920239

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha